icon

Official Partners


Organizations

News > POA

Eid prayers in the Athletic Village

Back To Main

22-Aug-2018

جکارتہ۔۔۔18 ویں ایشین گیمز میں شریک پاکستانی دستے کے کھلاڑیوں اورآفیشلز نے عیدالاضحی کی نمازایتھلیٹ ولیج میں ادا کی۔۔
عیدنمازمیں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل عارف حسن۔سیکریٹری جنرل محمدخالدمحمود۔۔قومی دستے کے شیف ڈی مشن سیدعاقل شاہ۔پاکستان ہاکی ٹیم کے مینیجر حسن سردار۔کپتان محمدرضوان سینئر ودیگراسلامی ممالک کے کھلاڑیوں اورآفیشلز نے ایک بڑی تعداد میں شرکت کی۔۔
اس موقع پرعالم اسلام کے تمام مسلمانوں کی سلامتی اورخوشحالی کیلیے خصوصی دعائیں کی گئیں نماز عیدکے بعد کھلاڑیوں اورآفیشلزنے گلے مل کرایک دوسرے کو عیدالاضحی کی مبارکبادیں دیں۔۔
پالستان اولمپک ایسوسی ایشن کیجانب سے تمام پاکستانیوں کوعیدکی مبارکباددیتے ہوئے جنرل عارف حسن نے کہا کہ عیدالاضحی ہمیں ایثار۔قربانی اوربرداشت کادرس دیتی ہے بحیثیت پاکستانی قوم ہم سب کافرض ہے کہ ملک کی سالمیت اوربقاء کیلیے اپنابھرپورکرداراداکریں عیدکی خوشیوں میں غریب اورمستحق افرادکوضرورشامل کریں قوم اپنی دعاوں میں ایشین گیمزمیں شریک پاکستانی کھلاڑیوں کی کامیابی کیلیے خصوصی دعائیں کرے۔پاکستان ہاکی ٹیم کے مینیجرحسن سردار نے اس موقع پرقوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ  عیدکے پرمسرت موقع پراپنے وطن سے دورضرورہیں مگر ہمارے دل اپنے ہموطنوں کے ساتھ ہیں عیدکے موقع پرصفائی کاخصوصی خیال رکھیں